برهن ممبئي میونسپلٹی کا الیکشن اپنے عروج پر ہے اور تمام پارٹیاں اپنا تیور دکھا رہی ہیں۔شیو سینا کے صدر ادھو ٹھاکرے نے پارٹی کے ترجمان اخبار سامنا کے آج
کے اداریہ میں وزیر اعلی دویندر فڑنویس پر طنز کستے ہوئے کہا کہ مسٹر
فڑنویس کی کرسی شیو
سینا کے بھروسے پر ہے اور وہ کل وزیر اعلی رہیں گے یا
نہیں اس کی غیر یقینی صورتحال بنی ہوئی اور یہ حضرت ممبئی کا مستقبل بنانے
نکلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے شیوسینا نے فڑنویس حکومت کو عارضی حمایت دی ہے اسے انہیں بھولنا نہیں چاہیے۔